”جیو نیٹ ورک“ لایا میٹھی عید پر میٹھے پروگراموں کی سوغات

April 10, 2024

کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے مقبول ٹیلی ویژن نیٹ ورک ”جیو“ نے ہمیشہ کی طرح اس برس بھی اپنے ناظرین کی میٹھی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے ایک سے ایک اور بہترین پروگرام ترتیب دیکر ناظرین کیلئے شاندار پروگراموں کی میٹھی سوغات تیار کی ہے۔ اس بار عید کی تھیم ”خوشیاں بانٹ کر جیو“ کے عنوان سے سجائی گئی ہے جس میں خصوصی ٹرانسمیشن،اسپیشل بلیٹنز، خصوصی کوریج، ٹاک شوز، مارننگ شوز، ڈرامے،مزاحیہ مشاعرے ،اداکار ،کرکٹر اور سیاستدانوں کی چٹ پٹی گفتگو ،ٹیلی و فیچرز فلمیں، اسلامی تاریخ پر مشتمل سیریلز، خصوصی شوز ،ور لالی ووڈ کی سپر ہٹ فلمیں عید کی رونق بڑھائیں گی۔ڈونکی کنگ، روپوش، زندگی کتنی حسین ہے،ٹیلی و فیچرز فلمیں، تاریخی سیریلز عید کی رونق دوبالا کریں گی، عید کے پہلے دِن ”جیونیوز“ پر مقبول ترین مارننگ شو ”جیو پاکستان“ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں نشر ہوگا جس میں حامد میر، شیری رحمان، فوک گلوکارہ انینا فدا، ڈائٹیشن رمشا صدیقی اور کرکٹر اسد شفیق مہمان بنیں گے۔ مزاحیہ مشاعرہ بھی عید کی خوشیاں دوبالا کرے گا۔ طاہر ساحر، جی اے نجم، شبیر بٹ، علی ڈار، سلیمان گیلانی، خالد مسعود، مرلی چوہان اور ادریس قریشی اس شو میں اپنی شاعری کا تڑکا لگائیں گے۔ اداکار، رائٹر، ڈائریکٹر اور کامیڈین سہیل احمد کے ساتھ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کا اسپیشل شو نشرہوگا۔پروگرام ”اسکور“ میں شان مسعود اور اُن کی اہلیہ بھی عید کی تیاریاں دکھائیں گے۔”کیپٹل ٹاک“ میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ، طارق فضل چوہدری اور زین قریشی اپنی گفتگو سے مٹھاس پیدا کریں گے۔ مزاح اور شوخیوں سے بھر پور شو ”ہنسنا منع ہے“ میں اداکارہ مہوش حیات، علی رحمان خان، وجاہت رؤف اور ٹیم ”دغا بازدِل“ کی انٹری ہوگی اور قہقہوں سے سجا یہ شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں نشر ہوگا۔ عید کے دوسرے دِن ”جیو پاکستان میں“ مسلم لیگ (ن) کی عظمیٰ بخاری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، تحریک انصاف کے بیرسٹر سیف اور گلوکار ارشمان نعیم مہمان بنیں گے۔ خصوصی مشاعرے میں احمد سعید، ذاکر سعید اقصاب سعدی، عارف بخاری، رحمت اللہ اور زاہد فخری اپنی شاعری سے لطف دوبالا کریں گے۔ اداکار ثاقب سمیر ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کے مہمان ہوں گے۔ پروگرام ’اسکور“ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے دلچسپ گفتگو ہوگی۔ ”کیپٹل ٹاک“ میں سینیٹر عرفان اللہ، آمنہ مسعود جنجوعہ، مدثر نیرو اور سمیع دین بلوچ خوشیاں بکھیریں گے۔ مزاح سے بھر پورشو ”ہنسنا منع ہے“ میں ڈرامہ سیریل ”خئی“ کی کاسٹ شرکت کرے گی جس میں فیصل قریشی، ماہ نور حیدر، اُسامہ طاہر، حنا بیات اور شجاع اسد کی چٹ پٹی گفتگو ہوگی۔ عید کے تیسرے دِن مشاعرے میں عابد محمود عابد، ڈاکٹر طارق انور، شبیر بٹ، فخر عباس اور ندیم شرکت کریں گے۔ ”ہنسنا منع ہے“ میں کرکٹر عبدالرزاق، کائنات امتیاز، مریم نفیس، حیرا خان، سنیل منج اور عثمان مظہر بنیں گے مہمان۔ ”جیو ٹی وی“ کے ناظرین عید کے پہلے دِن بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول فلم ”دی ڈونکی کنگ“ سے محظوظ ہوں گے۔ ٹیلی فلم ”روپوش“ کے علاوہ ڈرامہ ”عشقاوے“ کی میگا ایپی سوڈ بھی دکھائی جائے گی۔ ناظرین پسندیدہ سیریل ”شدت“ اور ٹیلی فلم ”لو سیاپا“ اور سیریز ”کنٹریکٹرز“ بھی دیکھیں گے۔ عید کے دوسرے دِن ٹیلی فلم ”عشرت میڈ اِن چائنا“، ٹیلی فلم ”چھلاوا“، تاریخی سیریل ”کرولوس عثمان“، سیریل ”تیرے میرے سپنے“ اور ٹیلی فلم ”Love Life ka Law“ بھی عید کا مزہ دوبالا کریں گے۔ عید کے تیسرے دِن ناظرین فیچر فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“، فیچر فلم ”گھبرانا نہیں ہے“ اور ”دِل تیرا ہوگیا“ سے لطف اندوز ہوں گے۔ عید کے چوتھے دِن فیچر فلم ”پردے میں رہنے دو“ دکھائی جائے گی جبکہ عید کے پانچویں دِن ڈرامہ سیریل ”تیرے میرے سپنے“ کی آخری قسط نشر ہوگی۔ واضح رہے”جیوسوپر“ اور ”جیو کہانی“ نے بھی عید کی مناسبت سے بہترین پروگرام تخلیق کئے ہیں۔