عمران خان اور شاہ محمود نے نماز عید کہاں ادا کی؟

April 10, 2024

فائل فوٹو

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کا بڑا اجتماع ہوا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز ادا کی۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے سے گلے ملے، جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔

ذرائع کے مطابق جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

اس سے قبلپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔

درگاہ بہاؤالدین زکریا میں نمازِ عید پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا تھا کہ عید کے موقع پر والد سے نہیں ملنے دیا گیا، سیکیورٹی بنیاد پر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔