پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔
درگاہ بہاؤالدین زکریا میں نمازِ عید پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ عید کے موقع پر والد سے نہیں ملنے دیا گیا، سیکیورٹی بنیاد پر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا تھا بےگناہ افراد کو رہا کیا جائے گا، وعدہ پورا ہونے کا انتظار ہے۔
زین قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش ہے اور دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، ہماری افواج کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیا بجٹ آنے کو ہے، حکومت آئی ایم ایف کے پاس جا رہی ہے، دعا ہے عوام کو ریلیف ملے۔