عید کے روز بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

April 10, 2024

فائل فوٹو

عید الفطر کے موقع پر بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لایا گیا۔

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا۔

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جس کے بعد پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا لے گئی۔