بیٹوں کی شہادت کی خبر پر اسماعیل ہنیہ کا ردِ عمل

April 11, 2024

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ---فائل فوٹو

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیٹوں کی شہادت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں سے ہمیں آزادی کی اُمید ملتی ہے۔

ایک بیان میںاسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے بچے شہید اور گھر تباہ کر دیے جائیں۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ میرے خاندان کے 60 افراد اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق غزہ میں عید کے روز صہیونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیے، حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے۔

اسرائیل فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے۔

حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے۔