عید پر بھی غزہ میں حملے، 24 گھنٹے میں 63 فلسطینی شہید

April 12, 2024

عید پر بھی غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران 63 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہوگئی۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 76 ہزار افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔