کراچی کو غیرمحفوظ بنانا نادیدہ قوتوں کی سازش ہے، آفاق احمد

April 14, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) کراچی کو غیر محفوظ بنانانادیدہ قوتوں کی سازش ہے یہ بات ملاقات کیلئے آنے والوں کے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے کہی، انہوں نے کہا کہ عید کے روز تراب کے قتل نے کراچی کی فضاء کو غمگین کردیا ہے،ایسالگتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت جرائم پیشہ افراد کے زریعے کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرکے انہیں سیاسی عمل اور اجتماعی جدوجہد سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں غیرمقامی لوگوں کے زریعے کراچی کی زمینوں پر قبضے کرکے مہاجروں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کچی بستیا ں بسائی گئیں،مہاجر وں کو سرکاری ملازمتوں سے بے دخل کرکے غیر مقامی لوگ دوسرے شہروں اور گاؤں، دیہات سے لاکر بھرتی کئے گئے، تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور جبر کے باوجود مہاجر دشمن قوتیں مہاجر عوام کو انکی شناخت اور مہاجر نظریے سے دور رکھنے میں ناکام رہی ہیں اور خوفزدہ ہیں کہ مہاجر قوم کسی بھی وقت دوبارہ متحداور متحرک ہوکر اپنا جائز اور آئینی حق چھین لے گی،اس لئے جرائم پیشہ افراد کے زریعے کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ بناکرانہیں انکی ذات تک محدودکرکے اجتماعی جدوجہد سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔