ماما قدیر بلوچ ٹریفک حادثے میں اہلخانہ سمیت زخمی

April 14, 2024

کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ما ما قدیر بلوچ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سوراب سے کوئٹہ آرہے تھے کہ منگچر کے قریب بارش کے باعث ان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ما ما قدیر اور گاڑی میں سوار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔