نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

April 14, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔

مہمان ٹیم آج اور کل آرام کرے گی، کیوی ٹیم منگل اور بدھ کو ٹریننگ کرے گی۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 2 میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات دبئی سے اسلام آباد پہنچی، مہمان ٹیم اتوار اور پیر کو آرام کرے گی، جبکہ کیوی کھلاڑی 16 اور 17 اپریل کو ٹریننگ میں حصہ لے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج شب ہوٹل میں رپورٹ کریں گے اور کل شام سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

ہیڈ کوچ اظہر محمود پیر کی صبح ٹیم کو جوائن کریں گے۔