ایران کا جہاز پر قبضہ، دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ اٹھا دیا

April 15, 2024

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر 2 پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سفارتخانے کو دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے معلومات تہران تک پہنچا دی ہیں، دونوں پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ بھی ہے۔