کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

April 15, 2024

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو---فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے۔

دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 5فٹبالروں میںکرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ تنخواہ 173 ملین پاؤنڈ ہے، وہسب سے زیادہ تنخواہ لے کر دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔

برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر

برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر جو اس وقت گھٹنے کی تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

نیمار جونیئرکی سالانہ تنخواہ 86 ملین پاؤنڈ ہے، میسی اور رونالڈو کے بعد وہ دنیا کے تیسرے بہترین فٹبالر ہیں۔

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما

دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما ہیں۔

کریم بینزیماکی سالانہ تنخواہ 85 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی فرانسیسی فٹبالرکلیان ایمباپے کا نام آتا ہے۔

کلیان ایمباپےکی سالانہ تنخواہ 62 ملین پاؤنڈ ہے تاہمریئل میڈرڈ میں شامل ہونے کے بعد ان کی تنخواہ میں اضافہ متوقع ہے۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آتے ہیں۔

لیونل میسیکی سالانہ تنخواہ 55 ملین پاؤنڈ ہے۔