احسان اللّٰہ کی دوبارہ سرجری کا امکان

April 16, 2024

فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔

فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے برطانیہ میں ماہر ڈاکٹر ایڈم واٹس سے ملاقات کی۔

برطانوی ڈاکٹر نے فاسٹ بولر کی انجری کا مکمل معائنہ کیا جو اگلے ایک دو روز میں اپنی جامع رپورٹ پیش کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ احسان اللّٰہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔