کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر احسان اللہ کا علاج اپنے خرچ سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے اتوار کو مانچسٹر روانہ ہوگئے ۔ ان کا پیر کے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے وقت لیا گیا ہے۔ احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ تشخیص کے بعد پی سی بی مزید تفصیلات فراہم کرے گا ۔