عامر اور عماد کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی، اظہر محمود

April 16, 2024

فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہمحمد عامر اور عماد وسیم کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بولرز اور بیٹرز باصلاحیت ہیں،پاکستان کا ٹاپ آرڈر کافی مضبوط ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ نیا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹیلنٹ کافی جلدی سامنے آجاتا ہے۔