پاک فوج نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر انکوائری کمیٹی بنادی

April 17, 2024

افواج پاکستان نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔