پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا

April 18, 2024

فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔

مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، چاروں صوبوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔