امریکا و برطانیہ کی ایران کی 23 شخصیات اور 8 کمپنیوں پر نئی پابندیاں

April 18, 2024

فائل فوٹو۔

امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابقامریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 16 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں میں شامل کمپنیوں نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرونز کے انجن بنائے تھے۔

دوسری جانب برطانیہ نے 7 ایرانی شخصیات اور 6 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق پابندیوں میں شامل افراد اور کمپنیوں کا تعلق ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والی صنعتوں سے ہے۔