پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں، وزیراعظم

April 19, 2024

وزیراعظم شہباز شریف اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کو اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اجلاس میں اےڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعظم نے اسمگلنگ کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر کمیٹی کی رپورٹ کی بھی تعریف کی۔