سلامتی کونسل میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی

April 20, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ نے سلامتی کونسل میں فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست کوویٹو کے ذریعہ ایک بار پھر ناکام بنادیا، الجزائر کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے کے حق میں بارہ ممالک نے ووٹ دیا، جب کہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔۔ اسرائیل کے اس اہم اتحادی کی طرف سے اس اقدام کا خدشہ پہلے سے ہی ظاہر کیا جارہا تھا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ کے ویٹو کے فیصلے کوصریح جارحیت قرار دیا ۔قرارداد کے مسودے میں جنرل اسمبلی سے سفارش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ فلسطینی ریاست کو اس کی موجود حیثیت یعنی مبصر کی جگہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔