سانحہ نو مئی کے مقدمات میں ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم

April 21, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت/ جیل کمپلکس نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان، شاہنواز جنون اور دیگر پیش ہوئے۔عدالت نے شارع فیصل پر رینجرز چوکی نذر آتش کرنے کے کیس میں ملزم عبدالحمید اور دیگر کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔عدالت نے آگاہ کیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ملزمان کے خلاف رینجرز چوکی نذر آتش کرنے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج ہے۔عدالت نے مقدمات کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔