لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں 3 افراد نے 12 سالہ اسپیشل بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جو دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل بچی کے ساتھ گزشتہ روز 3 افراد نے جنسی زیادتی کی تھی، بچی کو جنسی زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک دیا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی۔ مرکزی ملزم رضوان کالو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، مقدمہ رتو ڈیرو تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کر رہے ہیں، دونوں ملزمان کی شناخت ہوگئی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔