نیویارک، پاک، بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ ڈراپ ان پچ پر ہوگا

April 21, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 9جون کو امریکا کے شہر نیو یارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ ڈراپ ان پچ پر کھیلا جائے گا۔گالف اور فارمولا ون کی طرز پر عارضی اسٹیڈیم بناکر دنیا کی دو ٹاپ ٹیموں کا میچ کرایا جارہا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔11جون کوپاکستان اور کینیڈاکا میچ بھی نیوریارک میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف ڈیلس میں6جون کو کھیےگی۔امریکا کے ساتھ ویسٹ انڈیز بھی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔پاک بھارت مقابلے کے لیے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نیو یارک میں ایڈیلیڈ اوول جیسی پچ ہو گی، نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کو ورلڈ کپ کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔سی ای او ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا بریٹ جونز کا کہنا ہے کہ عارضی اسٹیڈیم بنانے کے لیے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، تعمیر کے دوران ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ عارضی اسٹیڈیم کا آئیڈیا اولمپک گیمز گالف کورسز اور فارمولا ون سے لیا گیا۔