دبئی ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بحال

April 21, 2024

دبئی(سبط عارف)دبئی ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بحال کردیا گیا ہے ۔ دبئی میں موسلا دھار طوفانی بارشوں کے باعث پروازوں کا نظام درہم بر ہم ہو گیا تھا ۔ائیر پورٹ حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ پرواز سے تین گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچ جائیں ۔تاکہ ان کے سفر کے انتظامات کو بر وقت یقینی بنایا جا سکے ۔ رش میں غیر معمولی اضافے کا قوی امکان ہے ۔ لہٰذا گھنٹوں قبل پہنچنے کے بجائے دیئے گئے وقت کی پابندی کی جائے ۔ حالیہ موسم کی خرابی کے باعث 400پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا تھا ۔ جس پر ائیر پورٹ حکام نے مسافروں سے معذ رت کی ہے ۔ پروازوں کی منسوخی سے متاثرہ مسافروں پر ملکی سہولتوں کی فراہمی کے لیے گراؤنڈ اسٹاف اور رضا کاروں نے دن رات انتھک خدمات انجام دی۔ متاثرہ مسافروں کواسنیکس کے73ہزا رپیکٹ اور پانی فراہم کیا ۔ حکام نے بتایا کہ مسافروں کا سامان تلاش کرکے ان کے گھروں تک پہنچایا گیا ہے اب تک30ہزار مسافروں کے بیگ مسافروں کو واپس پہنچادیئے گئے ہیں ۔ ائیر پورٹ کے اطراف کی سٹر کیں بھی صاف کردی گئی ہیں۔