پرویز الٰہی کو رواں سال دوسری بار ظہور الٰہی کے پوتوں سے شکست

April 22, 2024

لاہور( نمائندہ جنگ )گجرات کی تاریخ میں11بار انتخابات جیتنے والے چوہدری ظہور الٰہی کے داماد سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی رواں سال دوسری بار چوہدری ظہور الٰہی کے پوتوں سےشکست سے دو چار ہوئے ہیں۔

8فروری کے عام انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک جبکہ گزشتہ روز ضمنی انتخاب میں چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے چوہدری موسیٰ الٰہی نے چوہدری پرویز الٰہی کو شکست سے دوچار کیا ہے۔