کسانوں کا قتل‘ سپریم کورٹ احکامات کے برخلاف 10 مئی کو جرگہ

April 22, 2024

کراچی (جمشید بخاری )2 سال پہلے نوابشاہ کے علاقے نواب ولی محمد میں زرعی زمین کے تنازع پر بھنڈ برادری کے پانچ کسانوں کے قتل پر سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف 10 مئی کو جرگہ ہو گا جس میں مقتولین کے لواحقین کو ممکنہ طورپر جرمانے کی رقم ادا کی جائے گی‘ اس ضمن میں صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری کے فرزند عاشق زرداری اور بھنڈ برادری کے حاجن خان بھنڈ اور مہدی حسن بھنڈ نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ سے ان کے گاؤں مجید کیریو میں ملاقات کی ملاقات میں زرداری برادری اور بھنڈ برادری نے نواب ولی محمد سانحے کے فیصلے کے لیے سید زین شاہ کو امین مقرر کرنے پر اتفاق رائے کیا ۔سید زین شاہ نے کہا کہ اگر شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں تو 10 مئی کو سانحہ نواب ولی محمد کا فیصلہ کروں گا۔