طورخم بارڈر، افغانستان سے آنیوالی کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد

April 22, 2024

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والی کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا۔3ایم 16رائفل، 2 امریکن پستول، کلاشنکوف کے 4000 کارتوس شامل،کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والی 2 کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا اور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق غیرملکی اسلحے میں 3 ایم 16رائفل، 2 امریکن پستول، کلاشنکوف کے 4000 کارتوس اور 9 ایم ایم کے 8000 کارتوس بھی شامل ہیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے دونوں کارگو گاڑیاں افغانستان سے داخل ہوئی تھیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔