شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات گزشتہ روز منایا گیا

April 22, 2024

اسلام آباد(اے پی پی)شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات گزشتہ روز 21 اپریل کو منایا گیا۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر قومی و سیاسی قیادت کی جانب سے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کے زیر انتظام منعقدہ تقریبات میں مصور پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔