معلوم نہیں تھا سلمان خان میری زندگی اس طرح بدل دیں گے، زرین خان

April 22, 2024

زرین خان: فوٹو فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان سے ایک فین کی طرح ملی تھی مگر مجھے نہیں معلوم تھا وہ میری زندگی اس طرح بدل دیں گے، اگر وہ نہیں ہوتے تو شاید میں آج انڈسٹری میں نہیں ہوتی۔

فلم ویر میں سلمان خان کے ساتھ 2010 میں اداکارہ زرین خان نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انڈسٹری میں انہیں نئی پہچان ملی۔

اداکارہ نے سلمان خان اور انڈسٹری سے متعلق اپنے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہیں ہوتے تو میرا خیال ہے میں فلم انڈسٹری کاحصہ کبھی نہیں ہوتی، کیونکہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ میں اس کا حصہ بنوں گی۔

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنا خواب پورا ہونے پر انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایسے اداکار ہیں جنہیں میرا پورا خاندان پسند کرتا ہے اور ہمیشہ سے پسند کرتا آرہا ہے اور میں نے ان کے ساتھ کام کررہی تھیں، یہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا اور میں نے ایک ڈیڑھ سال تک ان کے ساتھ مل کر فلم کی شوٹنگ کی جس کا مجھے یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ میں سلمان خان کے سامنے بیٹھی ہوئی ہوں اور ہم دونوں مل کر کام کررہے ہیں، تو یہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا۔

زرین خان نے مزید بتایا کہ ان کا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، کیونکہ اس وقت میں ایک پیریڈ فلم کررہی تھی جو اٹھارویں صدی کی شہزادیوں اور عورتوں سے متعلق تھی، انہیں نہیں پتا تھا کہ سکس پیک کیا ہوتے ہیں اور فٹ جسم کیا ہوتا ہے، یہ تو ہم ابھی دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت وہ تھوڑا کنفیوز تھیں کیونکہ میں ٹین ایج میں تھی اور میرا وزن بھی 100 کلو تھا، جس کے بعد میں نے اپنا 50 کلو وزن کم کرلیا تھا (ایک انسان کو اپنے جسم سے نکال دیا تھا)۔

خیال رہے کہ اداکارہ زرین خان آخری مرتبہ 2021 میں فلم ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے میں نظر آئی تھیں۔