سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن

April 23, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو نئی امریکی سیکیورٹی امداد فراہم کردیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن کا یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے یوکرین کی مدد کرنے پر امریکی صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

زیلنسکی نے صدر بائیڈن کو روسی میزائلوں، ڈرون اور بم حملوں سے ہونے والی فضائی دہشت گردی کا بھی بتایا۔

یوکرینی صدر نے بائیڈن کو خارکیف میں ٹی وی ٹاور پر روسی میزائل حملے سے بھی آگاہ کیا۔