سعودی اور برطانوی وزرائے دفاع کا خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

April 23, 2024

فائل فوٹو

سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی ہم منصب گرانٹ شیپس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

دونوں وزرائے دفاع نے خطے میں فوجی کشیدگی، اس کے اثرات اور اس پر قابو پانے کی کوششوں پر گفتگو کی۔

سعودی میڈیا کے مطابقدونوں وزرائے دفاع نے اسٹریٹجک دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون کا بھی جائزہ لیا۔