پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر غزہ میں سیز فائر کی مکمل حمایت کرتے ہیں، رہنما لبڈیم

April 24, 2024

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) لبرل ڈیموکریٹ پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور عوامی سطح پر غزہ میں سیز فائر کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ جنگ کی بجائے عالمی برادری فلسطینیوں اور اسرائیل کے ساتھ دو ریاستی حل کے لیے پر امن اقدامات کرے ۔ غزہ میں انسانیت دم توڑ رہی ہے ۔برطانوی پارلیمنٹ غزہ میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کر ے۔ ان خیالات کا اظہار وٹفورڈ میں لبرل ڈیمو کریٹ کے امیدوار سہیل بشیر احمد ایڈووکیٹ جو حال ہی میں لیبر پارٹی چھوڑ کر لب ڈیم میں شامل ہوے ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سہیل بشیر ایڈووکیٹ امیدوار لب ڈیم نے کہا ہماری جماعت زیادہ سے زیادہ عوامی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے ۔ لب ڈیم نے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے جو کام کیے ہیں وہ روڈ میپ جاری رہے گا ۔ سہیل بشیر ایڈووکیٹ نے کہا وٹفورڈ میں عوام کی ہمدردیاں لب ڈیم کے ساتھ ہیں ۔ لب ڈیم لوکل الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرے گی ۔ اس موقع پر نارتھ وٹفورڈ سے لب ڈیم کی امیدوار شیما بیگم نے کہا لب ڈیم وٹفورڈ کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لیے جن میں وٹفورڈ جنرل ہسپتال کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کے لیے، پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے ، کونسل ٹیکس کو مزید بہتر بنانے، جرائم کے خاتمے ۔ منشیات کی روک تھام اور ٹرانسپورٹ کیے شعبے میں مزید سہولتیں دینے اور ٹیکسی ڈرائیور کے مسائیل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے وٹفورڈ کونسل کے ساتھ مل کر مثبت اقدامات کرے گی لب ڈیم وٹفورڈ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ شیما بیگم نے کہا 2 مئی کا سورج لب ڈیم کے کامیابی کے لیے نوید سحر بن کر ابھرے گا۔ اس موقع پر ہاؤ س لارڈ کے ممبر سابق میئر وٹفورڈ بارو کونسل اور میئر وٹفورڈ پیٹر ٹیلر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے لب ڈیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی ، وائس چیئرمین حاجی محمد منیر و دیگر لب ڈیم رہنماوں نے بھی ان ہی خیالات کا زاظہار کیا اور لب ڈیم کے امیدوار وں کے ساتھ مکل تعاون کرنے کا یقین دلایا ۔