سستی روٹی، خلاف ورزی پر دکانداروں اور تندور مالکان کو جرمانے

April 24, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں سستی روٹی کے ریٹس کی چیکنگ کے لیے کریک ڈاؤن کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکی سربراہی میں خصوصی ٹیموں نے ہوٹلوں اور تندوروں کی خصوصی چیکنگ کی اور 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے میں فراہمی کا جائزہ لیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے سستی روٹی کے ریٹس کی خلاف ورزی پر دکانداروں اور تندور مالکان کو بھاری جرمانہ بھی عائد کئے گئے ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نےاس سلسلے میں بتایا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے ہوٹلوں اور تندوروں پر خصوصی اگاہی بینرز بھی نصب کئے گئے ہیں، روٹی کے علاوہ دیگر اشیاءخوردونوش کی سستے داموں و فراہمی کے لئے سبزی اور غلہ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ اور عام مارکیٹ تک ترسیل کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ عام طبقے کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔