مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے: سدرہ نیازی

April 24, 2024

اداکارہ سدرہ نیازی ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی کا کہنا ہے کہ اُنہیں جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

سدرہ نیازی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ ہیں۔

اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنی حدود بھول جاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم کہ میں شادی شدہ ہوں تو کافی لوگ تنگ بھی کرتے ہیں لیکن میں اپنی زندگی میں خوش ہو تو میں اس طرح کے لوگوں کو نظر انداز کرتی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے دوسروں کے ساتھ زیادہ گُھلتی ملتی نہیں تھی اس لیے جب میں نے اداکاری کرنا شروع کی تومیری فیملی اور سُسرالی رشتہ داروں کے لیے یہ بات بہت حیران کن تھا لیکن سب نے میرے کام کو سراہا ہے۔