پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جائے گی، طارق فضل چوہدری

April 24, 2024

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اپوزیشن کو دی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہی ہوگا۔ روایت ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جاتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ رولز میں ایسا کچھ نہیں کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ صرف اپوزیشن کو ہی دی جائے گی۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ان سب کے باوجود پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے گی۔