نائجیریا میں تیز بارش سے جیل کی عمارت کو نقصان، 118 قیدی فرار

April 26, 2024

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب تیز بارش کے باعث جیل کی دیوار گرنے سے کم از کم 118 قیدی فرار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات ہونے والی تیز بارش کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھی جس سے جیل کے کچھ حصوں اور ارد گرد کی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز نے جیل سے فرار ہونے والے 10 قیدیوں کو پکڑ لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ عوام سے بھی چوکنّا رہ کر تعاون اور مدد کی اپیل کی گئی ہے۔