راولپنڈی: اغواء کا ڈراما رچا کر والد سے ایک کروڑ طلب کرنے والا نوجوان گرفتار

April 27, 2024

فائل فوٹو

راولپنڈی میں اغواء کا ڈراما رچا کر اپنی ہی فیملی سے تاوان کا مطالبہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس تفتیش پر معلوم ہوا نوجوان نے دوستوں کے ہمراہ اپنے اغواء کا ڈراما رچایا تھا۔

تھانہ نصیرآباد پولیس نے نوجوان کے والد کی مدعیت میں 25 اپریل کو مقدمہ درج کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اغواء کا ڈراما رچا کر دوستوں سے مل کر اپنے ہی والد سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، ساجد نے اپنے اغواء کے منصوبے میں دو دوستوں کو شامل کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ میں پیش آیا، پولیس نے تینوں ملزمان ساجد، آفتاب اور قاسم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ اور چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔