سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن کی تردید

April 28, 2024

اسلام آباد(آئی این پی)سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگائے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا معاملہ، پاور ڈویژن کی جانب سے فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی سختی سے تردید سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سی پی پی اے یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی،نیٹ میٹرنگ کا نظام شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے، صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں رجحان بھی بڑھ رہا ہے، نتیجتا گھریلو اور صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی دینی پڑ رہی،سبسڈی کی مد میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے،تقریبا ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں،2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔