سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی

April 28, 2024

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق ملک کی سب سے بڑی عدالت میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 4500 کے قریب مقدمات کا اضافہ ہوا، جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔دستاویزات کے مطابق 15 اپریل تک زیرالتوا فوجداری مقدمات کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی، ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف باضابطہ سماعت کیلئے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال مارچ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52ہزار 481تھی جو رواں برس 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔