60 سالہ خاتون کے سر پر مس یونیورس بیونس آئرز کا تاج سج گیا

April 28, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)مس یونیورس بیونس آئرز کا تاج سر پر سجانے والی 60سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ عمر کمزوری نہیں بلکہ ایک اثاثہ ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق الجانڈرا روڈریگز نے حال ہی میں حسینہ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی اور دقیانوسی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئےایک دنیا کو حیران بھی کردیا۔وہ مقابلہ حسن کی تاریخ میں ٹائٹل اپنے نام کرنے والی پہلی 60 سالہ خاتون ہیں ،انہوں نے خوبصورتی کو عمر سے جوڑنے کے تاثر کو بھی رد کردیا۔اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں حسن کے مقابلوں میں ایک نئے آغاز پر بہت پُرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جو محض خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے۔انہوں نے اس عمر کے افراد کی نمائندہ بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا،میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔اب وہ مس ارجنٹائن کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔