امیر الدین میڈیکل کالج کی 5 خواتین ڈاکٹرز کی گریڈ 20 کے عہدہ پر ترقی

April 28, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ /امیر الدین میڈیکل کالج میں ایسوی ایٹ پروفیسر آف پیتھالوجی کے عہدے پر خدمات سر انجام دینے والی 5خواتین ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر سادیہ انور،ڈاکٹر رابعہ بشارت، ڈاکٹر فقیہہ رحمان، ڈاکٹر ارم اقبال اور ڈاکٹر کوکب جبین شامل ہیں کو حکومت پنجاب نے پروفیسرآف پیتھالوجی گریڈ 20کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔