نرسنگ شعبہ میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے، صوبائی وزرا صحت

April 28, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹی ٹیوٹس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزراء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نرسنگ شعبہ میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈے کیئر سنٹرز کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت محکمہ صحت میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ نرسنگ شعبہ کو نظام صحت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ چاہتے ہیں کہ ہماری نرسیں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔