کھدائی کے دوران سوئی گیس کی پائپ لائن کٹ گئی

April 28, 2024

چوہنگ (نامہ نگار ) چوہنگ کے علاقہ مراکہ میں سیوریج پائپ لائن ڈالنے کے دوران سوئی گیس کی پائپ لائن کٹ گئی جس کی وجہ سے گیس لیکیج ہو رہی ہےصارفین نے گیس لیکیج پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔