شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت

April 28, 2024

لاہو ر( کورٹ رپورٹر )لا ہو رہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کی شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب نہ کرنے پر زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب، رافیہ حیدر ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔