59 سماج دشمن پکڑے گئے 28پیشہ ور بھکاری بھی زیر حراست

April 28, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جڑواں شہرں سے 59سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے شراب، دو پستول،آتشبازی برآمدکرلی۔3ملزموں سے2 کلو 880 گرام چر س برآمد کرلی گئی۔ بنی پولیس نے 3رکنی گروہ کے ملزموں سے چوری شدہ 4موٹرسائیکل برآمد کر لئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔آراے بازا ر پولیس نےجواء کھیلنے والے 2ملزموں سے دائو پر لگی رقم 17ہزار 700روپے ، 2 موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کئے ۔ اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن 44جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا۔ متعددد افراد سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔ 28پیشہ ور بھکاری بھی دھر لئے گئے۔ کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر منتقل کر دیا گیا۔تھا نہ بنی گالہ پولیس نے گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے دو ارکان سے مسروقہ نقدی، موبائل فون اورگھریلو سامان برآمد کرلیا۔