4500 لٹر جعلی جوس تلف

April 28, 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے گنج منڈی انصاری مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 4500لٹر جعلی جوس قبضے میں لیکر ضائع کرتے ہوئے دوکاندار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ ملزم معروف برانڈ کے جعلی جوسز کا کاروبار کرتا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔