موٹر سائیکل برآمدگی کیلئے لے جائے جانیوالے دو ملزم فائرنگ سے ہلاک

May 04, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کی رات گئے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لئے پولیس کو پیر صحابہ چوک جگیوٹ روڈ پر لے جانے والے دو ملزمان حنیف الرحمٰن اور فیاض احمد پولیس کی حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ملزموں کو قابو کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا مگر حفاظتی جیکٹس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ۔