دو لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء،زیادتی کے دو واقعات

May 04, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ سٹی کے علاقے آریہ محلہ میں کرائے کا مکان دیکھنے کیلئے آنے والی شادی شدہ خاتون (ح) کو دو افراد اللہ رکھا عرف کوکی اور اس کے نا معلوم ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ویڈیو بھی بنا لی۔ واقعہ میں (ا) اور میڈم نامی خاتون بھی ملوث پائی گئیں ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے ذوالفقار علی کی 15 سالہ بیٹی اغوا ء ہو گئی۔مور گاہ پولیس کو بشار ت علی عباسی نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کے 18 سالہ بیٹے کو اے آر ایل واکنگ ٹریک سے اغو اء کر لیا گیا ۔تھانہ جاتلی پولیس کو اسد رشید نے رپورٹ درج کرائی کہ محمد علی نےاس کے 12 سالہ بیٹے کوزیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے شیر زمان کی 18 سالہ بیٹی اغوا ءہو گئی ۔تھانہ دھمیال میں فضل الرحمٰن فاروق نے رپورٹ درج کرائی کہ چھ افراد اسے اغواء کر کے کوہالہ لے گئے اور اپنے ڈیرے پر یرغمال بنائے رکھا ۔