غیر قانونی تعمیرات پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا،اے ڈی سی آر مری

May 04, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری عوام کے لئے محکمانہ طور پر آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات پر پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔