راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان

May 04, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ کو بادل چھائے رہے ، اس دوران بعض مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد،جیکب آباد،دادو میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔