42 لیڈی ٹریفک وارڈنز کی دفاتر ڈیوٹی ختم، فیلڈمیں تعینات

May 04, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے دفاتر میں تعینات 42 لیڈی ٹریفک وارڈن افسران واہلکاروں کی ڈیوٹی دفاتر سے ختم کرکے سیکٹرز میں تعینات کر دیا ۔ لیڈی ٹریفک وارڈن افسران و اہلکاروں کو فیلڈ میں تعینات کر کے چالان آئی ڈیز جاری کر دی گئیں۔مختلف سیکٹرز میں تعینات ہونے والوں میں 4 سینئیر لیڈی ٹریفک وارڈن ، 15 لیڈی ٹریفک وارڈن ، 2 سئنیر ٹریفک اسسٹنٹس اور 21 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں۔